کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

بدھ 3 جولائی 2024 10:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2024ء) کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہےاور دفاعی چیمپئن ارجنٹائن،ایکواڈور،وینزویلا،کینیڈا،کولمبیا،پانامہ،یوراگوئے اور برازیل کی ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کا مقابلہ ایکواڈور سے ہوگا،دوسرے کوارٹر فائنل میں وینزویلاکا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا،تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں کولمبیا اور پانامہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ یوراگوئے اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 4 جولائی کو شروع ہوکر 6 جولائی کو اختتام پذیر ہوگاجس کے بعد پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی ،دوسرا سیمی فائنل میچ 10 جولائی ،تیسری پوزیشن کے لئے میچ 13 جولائی جبکہ فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا، جو فلوریڈا میں شیڈول ہے۔\932