
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نا اہلی کے خلاف احتجاج کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی ‘شیخ رشید سمیت دیگربری
میاں محمد ندیم
بدھ 3 جولائی 2024
13:29

(جاری ہے)
دوران سماعت عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے اور اس کے بعد کیس کل مقرر کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے عمران خان کے وکیل سے دریافت کیا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے میجر اور کرنل کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے ؟ وکیل نے بتایا کہ ہم نے میجر یا کرنل کو فریق نہیں بنایا بلکہ وزارت دفاع کو فریق بنایا ہے، سابقہ جو عدالتی احکامات تھے وہ بھی ساتھ منسلک ہیں بعد ازاں عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردیا. دوسری جانب اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نا اہلی کے خلاف احتجاج کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کردیا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید ،شہریار آفریدی ، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز ،علی نواز اعوان اسد قیصرکو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں بری کردیا. جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا عمران خان ، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیے تھے یاد رہے کہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا.

مزید اہم خبریں
-
کویت میں ایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے نئے آف شور ذخائر دریافت
-
روس کے خلاف جنگ میں یوکرین امریکی ٹوما ہاک میزائل کیوں چاہتا ہے؟
-
پنجاب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پرپابندی عائد کرنے کیلئے وفاق کوبھجوائے گئے خط کا متن سامنے آ گیا
-
نئی فضائی کمپنی ائیرپنجاب کے قیام کیلئے ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب کا فنڈ مانگ لیا
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت
-
ٹی ایل پی احتجاج؛ نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع
-
افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر پختونخوا برہم
-
استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا ٹیکس، تاجر بلبلا اٹھے
-
سانحہ 9 مئی، اعجازاحمد چوہدری کی سزائوں کے خلاف دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
-
گو اے آئی ہب کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں سے جاری برادرانہ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہے، شزہ فاطمہ خواجہ
-
پاکستان اور افغانستان کے وفود مذاکرات کے لیے دوحہ میں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے رومانیہ کے لیے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.