سول اسپتال سکھر انتظامیہ کو انوکھا کارنامہ،کرپشن الزام میں ہٹائے جانے والے ملازم فاروق کھوسہ کو لوکل پرچیز مقرر

بدھ 3 جولائی 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2024ء) سول اسپتال سکھر انتظامیہ کو انوکھا کارنامہ،کرپشن الزام میں ہٹائے جانے والے ملازم فاروق کھوسہ کو لوکل پرچیز مقرر کردیا ،نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج (سول اسپتال)سکھر کے ایم ایس اختیار میرانی نے اسپتال میں تعینات لوکل پرچیزر سید نیاز شاہ کو ہٹا کر کچھ عرصہ قبل کرپشن کے الزام میں ہٹائے جانے والے لوکل پرچیزر ڈسپنسر فاروق کھوسہ کو سول اسپتال سکھر کا لوکل پرچیزر مقرر کرکے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے واضع رہے کہ ڈسپنسر لوکل پرچیزر فاروق کھوسہ کو کرپشن کے الزام کے تحت انٹی کرپشن کی جانب سے سول اسپتال انتظامیہ کو منع کیا گیا تھا کہ کیس مکمل ہونے تک فاروق کھوسہ کو اسپتال کے سرکاری اسٹور پر مقرر نا کیا جائے ،تاہم اسپتال انتظامیہ نے نیاز شاہ کو ہٹا کر کرپشن الزام میں ملوث فاروق کھوسہ کو ایک بار پھر لوکل پرچیزر مقرر کردیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :