نواز شریف کی این اے 130سے کامیابی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی

جمعرات 4 جولائی 2024 13:01

نواز شریف کی این اے 130سے کامیابی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ستمبر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے ٹربیونل نے حلقہ این اے این اے 130 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے ۔

(جاری ہے)

ٹربیونل کے جج جسٹس انوار حسین نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔ انتخابی عذر داری میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا گیا ۔استدعا ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔