ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مریدکے شوکت سندھو کے مختلف فیلڈ ہسپتالوں کے اچانک دورے

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعرات 4 جولائی 2024 17:45

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی 2024ء ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی افسران کے سرکاری ہسپتالوں کے اچانک دورے جاری ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مرید کے شوکت سندھو نے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات ، ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوۓ بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر شوکت سندھو نے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوۓ مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں ، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز کے ذریعے عوام الناس کو طبی سہولیات کی مفت فراہمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام صحت کی دستک آپکی دہلیز پر کے سو فیصد ثمرات عام شہریوں تک پہنچائے جا رہے ہیں، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز میں مریضوں کا چیک اپ کرنے کے لیے ڈاکٹرز ، ایل ایچ وی ، ڈسپنسر ، ویکسنیٹر اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر موجودہوتے ہیں، ہسپتال کے اندر ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت موجود ہے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، فیلڈہسپتال میں شوگر ، بلڈ پریشر ، خون کی کمی کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، بچوں میں غذائی قلت کا معائنہ اور حاملہ خواتین کو مفید مشورے بھی دیے جا رہے ہیں۔