الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251ژوب ،قلعہ سیف اللہ ،سے میری کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرے ، خوشحال خان کاکڑ

جمعرات 4 جولائی 2024 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خوشحال خان کاکڑ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251ژوب ،قلعہ سیف اللہ ،سے میری کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرے کیونکہ انکے فیصلے کے مطابق میں کامیاب ہوا ہوں اگر ہماری کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری نہ کیا گیا تو ہم پارٹی ورکروں اور پشتون عوام سے رابطہ کر کے احتجاج کریں گے ، جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی کیونکہ پارلیمانی جمہوری سیاست پارلیمان کی بالا دستی ، عدلیہ کی آزادی سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملکا میں نہ تو کوئی قانون اور نہ ہی کوئی ادارہ کا م کر رہا ہے جو ہماری لئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جمعرا ت کو پارٹی کے دیگر رہنمائوں نصراللہ خان زیرے، عیسیٰ خان روشان ، رضا محمد رضا، ندا سنگر، علی خان ترین ، کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا خوشحال کاکڑ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات دھاندلی زدہ تھے اور انتخابات سے قبل ہی لوگوں نے اپنی کامیابی کے دعوے اور وعدے کرنے شروع کردئے تھے اور نتائج بھی اسی کے م طابق آئے ہماری پارٹی نے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے امید وار میدان میں اتارے تھے جبکہ عوام نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی ،ژوب ۔

(جاری ہے)

قعلہ سیف اللہ سے مجھے کامیاب کرایا جبکہ 8 فروری کو قلعہ سیف اللہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کو ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی روکا ،اور ہمارے احتجاج کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے میرے 7 ہزار ووٹوں کی برتری کو کم کرکے مخالف امید وار کو کامیاب کرایا،این اے 251 پر 1660 پوسٹل بیلٹ میرے حق میں استعمال ہوئے جو ریکارڈ پر موجود ہیں 12 فروری کو پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے وقت صرف 405 پوسٹل بیلٹ مجھے ملے،بدنیتی سے میرے 1 ہزار پوسٹل بیلٹ مولانا سمیع اللہ کو دلائے گئے جس کیخلاف ہم نے الیکشن کمیشن میں دھاندلی کیخلاف مستند ریکارڈ سمیت پٹیشن دائر کی اور ہم اس انتظار میں تھے کہ الیکشن کمیشن ہماری کامیابی کے فیصلے کا اعلان کرے گا لیکن الیکشن کمیشن نے ہمارے برحق پٹیشن کو ڈسپوز آف کردیا حالانکہ کے تمام الیکشن کمشن کے ریکارڈ کے مطابق ہماری کامیابی ہوئی ہے لیکن اسکا نوٹفیکیشن جاری نہیں کیا گیا جس سے ہماری حق تلفی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پر صوبے کے لوگوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی دلائی ہے لیکن ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات کے ذریعے ہماری کامیابی کو شکست میں تبدیل کیا گیا ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ 6جماعتی اتحاد کے فورم سے بھی احتجاج کریں گے ہم اپنی سیاسی قانونی جنگ لڑنے کیلئے اپنے لوگوں پارٹی ورکروں کے پاس جا کر انہیں بتائیں گے کہ ہمیں پارلیمانی سیاست عدلیہ کی آزادی پالیمانی کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی سے روکا جا رہے ہے جس کی وجہ سے ملک میں آئین اور قانون نہیں اور نہ ہے قانونی ادارے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں آپریشن عدم استحکام کو ہم مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس سے قبل ہونے والے آپریشن میں پشتون قوم کو نقصان پہنچاتے ہوئے سوات اور وزیرستان سے لوگوںکو نقل مکانی کرا کر انکی جائیدادوں کاروبار کو نقصان پہنچایا گیا اس آپریشن سے بھی کچھ حاصل نہیں ہونا پہلے آپریشن کے جواز کو سامنے لایا جائے کہ اس کی نوبت کیوں پیش آ رہی ہے اور اس طرح کے حالات کا پیش خیمہ کیا ہے جب تک یہ چیزیں واضح نہیں ہوتیں اس پر لوگوں کے تحفظات رہیں گئے۔