کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سینئر افسر سردار شاہ کو چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل سیوریج تعینات کر دیا گیا

جمعہ 5 جولائی 2024 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2024ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سینئر اور لائق افسر سردار شاہ کو چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل سیوریج تعینات کر دیا گیا ہے سی ای او واٹر کارپوریشن کی منظوری سے ڈائریکٹر پرسنل نے سردار شاہ کی تعنیانی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردار شاہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ پی ایس او ٹو سی ای او واٹر کارپوریشن کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہیں گے اس سے قبل سردار شاہ واٹر کارپوریشن کے مختلف اہم عہدوں پر اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے چکے ہیں، واضح رہے کہ چیف انجینئر ای اینڈ ایم سیوریج غلام صدیق مگسی اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :