شہزادہ ولیم کا برطانیہ کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹی پر مٹر گشت

ولیم اپنے گھر شاہی محل میں والد شاہ چارلس سے ملنے بھی اسکوٹی پر جاتے ہیں،عالمی میڈیا

ہفتہ 6 جولائی 2024 16:46

شہزادہ ولیم کا برطانیہ کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹی پر مٹر گشت
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2024ء) برطانوی شہزادے 42 سالہ ولیم کی لندن کی سڑکوں پر الیکٹرک اسکوٹی پر گھومنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ وہ شاہی محل کی جانب جاتے ہوئے دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیلی جیکٹ، سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنے شہزادہ ولیم کو بجلی سے چلنے والی اسکوٹی پر اپنے گھر سے شاہی محل جاتے دیکھا گیا۔یہ فاصلہ دو سے تین میل کا ہے اور پیدل یا گاڑی پر بھی طے کیا جا سکتا ہے لیکن برطانوی شہزادے اپنے والدہ بادشاہ چارلس سے ملنے اپنی پسندیدہ الیکٹرک اسکوٹی پر جانے میں زیادہ اچھا محسوس کرتے ہیں۔یاد رہے کہ شہزادہ ولیم نے یہ اسکوٹی 2023 میں خریدی تھی اور تب سے وہ گاہے بہ گاہے اس اسکوٹی پر سفر کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :