ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ بینوئیل فنڈ بورڈ شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بینوئیل فنڈ بورڈ کا اجلاس

منگل 9 جولائی 2024 19:28

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ بینوئیل فنڈ بورڈ شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بینوئیل فنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد کے سرکاری اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین کی بیواؤں کی مالی مدد کے لیے انکو بینوئیل فنڈ کی مد میں امدادی رقوم دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسی مد میں جمع ہونے والے 4 کروڑ روپے سے زائد رقوم ان بیواؤں کو سالانہ گرانٹ، میڈیکل اور بچیوں کی شادیوں کے لئے امدادی رقوم کی منظوری دی گئی ہے جو ان کا حق ہے ۔اجلاس میں چیئرمین ڈسٹرکٹ بینوئیل فنڈ بورڈ اور ممبران کی جانب سے جولائی 2022 سے جون 2023 تک بینوئیل فنڈ کی مد میں سالانہ رقوم وصول کرنے والی 1700 بیواؤں کو 24 ہزار روپے کے حساب سے امدادی رقم کی منظوری دی گئی جبکہ میڈیکل چارجز کی مد میں 5 اور شادی گرانٹ کی مد میں بھی 5 کیسز کی منظوری دی گئی جو صرف ایک مرتبہ دئے جائیں گے ۔\378

متعلقہ عنوان :