سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے سمر سیمسٹر کے تحت انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کے امتحانات 22 جولائی 2024 سے شروع ہوں گے

منگل 9 جولائی 2024 22:42

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے سمر سیمسٹر کے تحت انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کے امتحانات 22 جولائی 2024 سے شروع ہوں گے۔ امتحانی فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سندھ زرعی یونیورسٹی کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کی فیکلٹیز، شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج ڈوکری، خیرپور کالج آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سب کیمپس عمرکوٹ میں مختلف انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کے تحت طلبہ کے 12 کریڈٹ آورز اور فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ کے 9 کریڈٹ آورز کے تحت لگاتار سمر سیمسٹر امتحانات 22 جولائی 2024 سے شروع ہو رہے ہیں، جس کے لیے امتحانی فارم 11 جولائی 2024 تک جمع کرائے جا رہے ہیں، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 15 جولائی 2024 تک فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں، امتحانات میں شرکت کے لیے 75 فیصد حاضری ہونا لازمی ہے۔