
مسلم لیگ نون کے طارق فضل چوہدری نے این اے 47میں دھاندلی کے خلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر دی
شعیب شاہین کی درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 145 نے سوموٹو کی پاور ٹربیونل کو دی ہے.وکیل طارق فضل‘ آپ کی درخواست پر جواب لے لیتے ہیں، پھر اس پر دلائل سن لیں گے.جسٹس طارق محمود جہانگیری
میاں محمد ندیم
بدھ 10 جولائی 2024
13:31

(جاری ہے)
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے درخواست کو ناقابل سماعت ہونے کی استدعا کر دی، ان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے شعیب شاہین کی درخواست ناقابل سماعت ہونے پر درخواست دائر کی ہے طارق فضل چوہدری کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 145 نے سو موٹو کی پاور ٹریبونل کو دی ہے، ٹریبونل درخواست مسترد بھی کر سکتا ہے، پہلے عدالت نے تحریر جواب طلب کیا میں نے جمع نہیں کروائے، آج ہم جمع کروا رہے ہیں. جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ کی درخواست پر جواب لے لیتے ہیں ، پھر اس پر دلائل سن لیں گے، شعیب شاہین نے کہا کہ ہم جواب جمع کروا دیں گے الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ای ایم ایس کو کوئی الگ ریکارڈ نہیں ہے، یہ ایک سسٹم ہے جو الیکٹرانک طریقہ کار کے تحت کام کرنا تھا، شعیب شاہین نے کہا کہ پریزائڈنگ افسر نے تصویر بنا کر سسٹم پر اپلوڈ کرنی تھی، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای ایم ایس سسٹم ار او کے پاس تھا، پریزائڈنگ افسران کے پاس نہیں تھا. جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ پریزائڈنگ افسران نے سنیپس بھیجے یا نہیں، الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لا نے بتایا کہ پریزائڈنگ افسران نے سنیپ ساٹس بھیجنی ہیں لیکن ای ایم ایس الگ سسٹم ہے، ای ایم ایس سسٹم پر ڈیٹا فیڈ کرنے سے فارمز 47 خود ہی جنریٹ ہو جاتا ہے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پریزائڈنگ افسر تصویر لیتا اور وٹس ایپ کرتا دوسرا راستہ یہ تھا فیزیکلی آراو تک فارمز پہنچے، کیا وٹس ایپ کے ذریعے فارمز بھیجے گئے. ایڈیشنل ڈائریکٹر لاءالیکشن کمیشن نے کہا کہ پریزائڈنگ افسران کی جانب سے فارمز فیزیکلی آر او تک پہنچائے گئے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ فارمز 45، 46 پریزائڈنگ افسران نے بنانے ہیں، فارمز بنانے کے بعد دس پیکٹ بنائے گا اور تمام امید واروں سے سائن کروائے گا، فارمز 47 48 اور فارمز 49 آر او نے بنانے ہیں الیکشن کمیشن کے نمائندے نے کہا کہ فارمل 49 آر او الیکشن کمیشن کو دیتا ہے، پھر الیکشن کمیشن نوٹیفیکیشن جاری کرتا ہے. شعیب شاہین کے وکیل نے کہا کہ ہم نے جو پوچھا اس کا جواب نہیں ملا، آر او نے کس وقت سنیپ بنائی اور کب فارمز الیکشن کمیشن تک پہنچائے ہمیں اس کا ریکارڈ چاہیے، آر او کی ذمہ داری ہے جب بھی رزلٹ آئے وہ اس کو سسٹم پر اپلوڈ کر دے وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جو فارمز اپلوڈ ہوئے جمع کروا دیئے، شعیب شاہین کے وکیل نے کہا کہ آر او نے ریکارڈ کب اپلوڈ کیا، اس کا جواب چائیے، ای ایم ایس سسٹم میں فارمز میں کوئی تبدیلی کی جائے تو اس کا وقت بھی وہاں آتا ہے. جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ جب آپ نے فارمز جمع کروائے وہ وقت فارمز پر موجود ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ نہیں وقت تو فارمز پر نہیں لکھا ہوا، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس سسٹم کے ریکارڈ کی سرٹیفائیڈ کاپیاں مانگیں جو نہیں دی گئیں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن کے نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو پارٹی نہیں ہیں ناں آپ تو پبلک سرونٹ ہیں جو مانگا جائے آپ دیں، آپ کو کون روک رہا ہے جس کے بعدٹریبونل نے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی.
مزید اہم خبریں
-
’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
-
پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
-
یوکرینی جنگ: ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ سے روس کو مزید حوصلہ ملے گا، جرمن چانسلر میرس
-
مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات
-
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
-
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
-
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ، پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
-
دریائے ستلج میں سیلابی پانی میں کمی کے باوجود بہاولپور کی درجنوں بستیوں میں کئی کئی فٹ پانی موجود
-
اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
-
سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
-
نادرا کی نائیجیریا میں شناخت کے عالمی دن کی تقریبات میں بطور سپانسر شرکت
-
اسرائیلی وزیراعظم کا قطر پر حملے کا دفاع‘قطرحماس کو مالی مددفراہم کرتا ہے. نیتن یاہوکا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.