
شہباز شریف کی بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات،سولر ٹیوب ویلز پر کام تیزی سے کرنے کا حکم
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی، وزارتوں اور محکموں کو ختم کرنے کا پلان پیش ،پانچ وفاقی وزارتوں سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں
فیصل علوی
بدھ 10 جولائی 2024
13:35

(جاری ہے)
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افیئر، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے ٹی وی ،ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر اشتہارات چلانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ وزارتوں میں رائٹ سائزنگ اور ڈاون سائزنگ سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف نے 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم کئے گئے انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔ پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افئیرز، وزارت سیفران ،وزارت صنعت و پیداورا ور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کا کردار بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی۔ پی ڈبلیو ڈی سے متعلق پورے پلان کی منظوری دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ملک کے مفاد میں یہی تھا کہ سہیل آفریدی اس اہم میٹنگ میں ضرور بیٹھتے
-
پاکستان میں اب وہی افعانی باشندے رہ سکیں گے جن کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود ہوگا
-
پاکستان میں شدید سردی کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی
-
پارٹیوں پر پابندی لگا کر ریاستی رِٹ کے نام پر اجارہ داری کو تسلیم نہیں کریں گے
-
مہنگائی کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
-
پنجاب نے تحریک لبیک پر پابندی کے لیے سمری وفاق کو بھجوا دی
-
سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط، عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست
-
ججوں کی آزادی و سالمیت کے تحفظ کے اقدامات ضروری ہیں،چیف جسٹس پاکستان
-
شیخ محمد بن زاید النہیان نے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو اعلیٰ قومی اعزاز ’’آرڈر آف زاید دوم‘‘سے نوازا
-
وزیراعظم نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی اپ گریڈ شدہ جیو سائنس ایڈوانسڈ ریسرچ لیبارٹریز کا افتتاح کر دیا
-
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاک فوج ،پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم ملا،افغان دہشت گرد امراللہ
-
وفاقی کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.