الیکشن ٹریبونل ، کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواستوں پر اگست کے پہلے ہفتے میں فریقین سے جواب طلب

بدھ 10 جولائی 2024 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواستوں پر اگست کے پہلے ہفتے میں دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

این اے 232 سمیت دیگر حلقوں سے کامیاب ایم کیو ایم کے امیدواروں کے وکیل عبیدالرحمان نے اعتراضات کی نشاندہی کردی۔ایم کیو ایم کے وکیل عبیدالرحمان نے درخواستیں دائر کرنے کے طریقہ کار اور ٹیکنیکل وجوہات کو اعتراضات کا حصہ بنایا ہے۔پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عدیل احمد،جم صدیقی،فوزیہ صدیقی،ملک عارف اعوان اور سیف باری نے مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے کامیاب امیدواروں کے اعتراضات پر درخواست گزار کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔الیکشن ٹریبونل نے اگست کے پہلے ہفتے میں دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا ۔