پارٹی کنونشن میں مجھے چیلنج کریں،بائیڈن کا ناقد پارٹی رہنمائوں کو جواب

انتخاب لڑنے کیلئے پرعزم ہوں،ٹرمپ کے خلاف میری حمایت کریں،امریکی صدر

بدھ 10 جولائی 2024 17:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ڈیموکریٹ ناقدین سے کہا کہ آئندہ ماہ شکاگو میں ہونے والے پارٹی کنونشن میں انہیں چیلنج کریں یا پھر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ان کی حمایت کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ انتخابی دوڑ میں رہنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس دوڑ سے دستبردار نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اکھٹے ہونے اور ایک متحد پارٹی کے طور پر آگے بڑھتے ہوئے ڈونلد ٹرمپ کو شکست دینے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں موجود اشرافیہ سے بہت زیادہ مایوس ہیں،ان میں سے جس کا بھی خیال ہے کہ انہیں انتخاب نہیں لڑنا چاہیے، وہ ان کے خلاف لڑیں، صدارتی امیدوار کا اعلان کریں اور انہیں کنونشن میں چیلنج کریں۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں جو بائیڈن دبا برداشت کریں گے اور دوڑ میں شامل رہیں گے،ان کی انا ہے اور وہ دستبردار نہیں ہونا چاہتے۔