علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’انٹلیکچوئل پراپرٹی کنسلٹنسی‘‘ پر تین روزہ سیمینار کا انعقاد

بدھ 10 جولائی 2024 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن(اورک)کے زیر اہتمام ’’انٹلیکچوئل پراپرٹی کنسلٹنسی‘‘پر تین روزہ سیمینار9تا 11جولائی کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی۔انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس(آئی پی او)کے ڈپٹی ڈائریکٹر، غلام مجتبیٰ کلیدی مقرر تھے جبکہ اورک آفس کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر صائمہ ناصر نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

انہوں نے دور حاضر کے اختراعی منظر نامے میں انٹلیکچوئل پراپرٹی کے حقوق اور طریقوں کو سمجھنے کی ضرورت پر دیا۔غلام مجتبیٰ نے تخلیقی کاموں کی حفاظت میں جدت اور دانشورانہ املاک کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاپی رائٹ، پیٹنٹ کی درخواست کی رسمی کارروائیوں پر توجہ مرکوزرکھنے اور IPقوانین اور طریقہ کار کی پاسداری پر زور دیا۔ڈاکٹر صائمہ نے مزید کہا کہ اس سمینار کا مقصد فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو آئی پی کے حقوق، فائلنگ کے طریقہ کار اور جامع معلومات سے آراستہ کرنا ہے۔

اورک آفس نے دلچسپی رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کے لئے وسیع تر شرکت اور رسائی کو یقینی بناتے ہوئے ایم ایس ٹیمز کے ذریعے سیمینار کے مختلف سیشن تک آن لائن رسائی کی سہولت فراہم کی ہے۔سیمینار کے سیشنز میں کاروبار کے لئے ٹریڈ مارک کے حصول کے طریقے اور ٹریڈ مار رجسٹریشن کے قواعد سکھائے گئے۔