
شوبز شخصیات کی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی مذمت، انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ
جب ایک مختار اور بہادر خاتون پر اس طرح تشدد کیا جا سکتا ہے تو سوچیں جو خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل پاتیں، وہ کیا کیا برداشت کرتی ہوں گی
جمعرات 11 جولائی 2024 18:23

(جاری ہے)
ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے ان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ جب ایک مختار اور بہادر خاتون پر اس طرح تشدد کیا جا سکتا ہے تو سوچیں جو خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل پاتیں، وہ کیا کیا برداشت کرتی ہوں گی ۔
اداکارہ مریم نفیس نے بھی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بہادر بن کر کھڑے رہنے کی ہدایت کی اور لکھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے ساتھ جلد ہی انصاف ہوگا۔عفت عمر نے بھی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا اور لکھا کہ ان پر تشدد کرنے والے مرد کو فوری طور پر گرفتار کرکے سزا دی جانی چاہیے۔عفت عمر نے مزید لکھا کہ اب عائشہ جہانزیب کو سمجھ آگیا ہوگا کہ باقی خواتین عورت مارچ کیوں نکالتی ہیں۔مشی خان نے بھی ان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔فہد شیخ نے بھی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر انصاف فراہم کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔اداکارہ مایا خان نے بھی ان پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ان پر تشدد کرنے والے کو گرفتار کرکے اسے سزا دی جائے۔ریحام خان نے بھی عائشہ جہانزیب پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے ٹی وی میزبان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عائشہ جہانزیب پر تشدد کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ٹی وی میزبان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکار خیام سرحدی کی سالگرہ منائی گئی
-
معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم امریکا میں گرفتار و رہا
-
پولیس کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
-
یوٹیوبر رجب بٹ اور شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
رجب بٹ کے فیملی ایونٹ میں نوٹوں کی بارش، عوام برہم
-
انسان کی شکل و صورت اور عمر پر بالکل تنقید نہیں کرنی چاہئے، ثمینہ پیرزادہ
-
بینک فراڈ کیس، اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق
-
صرف میں اور ہمایوں سعید ہی فلمیں بنانے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں، فہد مصطفی
-
پریانکا چوپڑا نے والد کی برسی پر یادگار تصویر شیئر کردی
-
ثنا ء یوسف کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھی
-
ماضی دوستیاں بھی تھیں اور افیئرز بھی کیے، اداکارہ روبی انعم
-
بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش، رجب بٹ باز نہیں آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.