اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو عوام سڑکوں پر ہوں گے

اور حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 11 جولائی 2024 18:14

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2024ء ) : محکمہ واپڈا بجلی کے بلوں کے ذریعے ریونیو اکھٹا کرنے میں دیگر اداروں سے اول نمبر پر آگیا ہے۔ غریب لوگوں کی جیبوں سے رقم نکلوا کر عوام کو غریب سے غریب تر کرنے میں بھی پہلے نمبر پر آگیا۔ اس میں میٹر ریڈر اور کلرک بادشاہ کا اہم کردار ہے۔ حالیہ بجلی کے بلوں سے صارفین کی چیخیں نکل گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بجلی کے بلوں میں بے جا تیکسز اور طرح طرح کے واجبات ڈال کر محکمہ واپڈا نے عوام کو پریشان کر دیا۔

جبکہ حکومت، اس کے وزراء اور تمام سرکاری ملازمین کو کروڑوں روپے کی گاڑیاں اور پٹرول دے کر عوام سے پورے کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ابھی جس طرح ایک جماعت آج اسلام آباد میں حکومت کی آئی ایم ایف کے احکامات پر بنائی گئی عوام کش پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو عوام سڑکوں پر ہوں گے اور حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ بجلی کے وہ صارفین جن کی تنخواہ حکومت نے سینتیس ہزار مقرر کی ہے وہ بجلی کا بل دیں گے یا اپنے بچوں کو کھانا کھلائیں گے؟ حکومت کو آئی پی پیز سے کیے گئے تمام سابقہ معاہدے منسوخ کر کے عوام کی استطاعت کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ حکومت کے خلاف جو احتجاج عوام کرے گی اس سے موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کا باب بند ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ کو نسلرز افتخار احمد مغل مواجه ساجد نواز ، چوہدری قیصر خوشحال ، تنویر احمد عرف چھگو ، راؤ محمد صدیق ، پر وفیسر ہمایوں خان، سابقہ لیڈی کونسلر محلہ شیخاں دینہ سید بیگم اور دیگر عوامی سماجی حلقوں نے کیا۔