
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں
این ڈی ایم اے کا آئندہ تین روز تک بارشوں کے باعث الرٹ جاری ، تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے،لاہور شہر میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
جمعہ 12 جولائی 2024 20:53

(جاری ہے)
تیز بارش کے باعث پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ شہری کوسڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور شہر میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش تاج پورہ کے علاقے میں 155 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ لکشمی چوک میں 81، پانی والا تالاب میں 71 اور قرطبہ چوک میں 70 ملی میٹر بارش ہوئی۔اس کے علاوہ گلشن راوی میں 68، سمن آباد میں 62، ائیرپورٹ میں 61، مغلپورہ میں 60، چوک ناخدا اور اقبال ٹاؤن میں 59 اور اپر مال میں51 ملی میٹر بارش ہوئی۔وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں تیز و کہیں آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کی علی الصبح اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڑالہ باری بھی ہوئی۔کراچی میں بھی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہورکے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی،لیسکو کے 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارش ہوگی۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24،7 جاری ہے۔1122سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔کراچی کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاون، فیڈرل بی ایریا، دستگیر،کریم آباد، لیاقت آباد میں بوندا باندی ہوئی۔شہر میں تیز سمندری ہوائیں بھی چلنا شروع ہوگئیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔البتہ خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوا?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکے بادلوں اور تیزہواوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔مزید موسم کی خبریں
-
30 اپریل تک ملک کے جنوبی علاقوں سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
کراچی سمیت سندھ بھر میں بدھ تک ہیٹ ویو کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
-
ٰکشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا میںآندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
20سے 23اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان
-
ہیٹ ویو کا خطرہ، پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا
-
بین الاقوامی موسمیاتی ایپس کی پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی
-
آئندہ ہفتے ملک میں شدید گرمی کی لہر آنے کی پیشگوئی
-
ملک کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،ژالہ باری جبکہ دیگر میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
اپریل کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی
-
بالائی پنجاب، اسلام آباد اورشمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات کی کل سے27 مارچ تک ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
-
بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.