کلفٹن پولیس کی کارروائی ، گٹکا ماوا کے کاروبار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے 19پڑیا گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا

پیر 15 جولائی 2024 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2024ء) کلفٹن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کے کاروبار میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے 19پڑیا گٹکا ماوا برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او کلفٹن اعظم راجپر کے مطابق اے ایس پی کلفٹن اریز تاجوار کی زیرنگرانی میں کلفٹن پولیس نے اپر گذری میں کامیاب کارروائی کے دوران گٹکا/ماوا کے کاروبار میں ملوث ایک ملزم عزیر علی بروہی ولد حیدر علی بروہی کو گرفتار کرکے 19 پڑیا گٹکا/ماوا برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم کی آئی آر رپورٹ کے مطابق ملزم گٹکا/ماوا فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے ۔تھانہ کلفٹن میں گرفتار ملزمان کے خلاف FIR نمبر 240/2024 جرم دفعہ (1)8 گٹکا /ماوا ایکٹ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :