قبائلی نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے فوج کی کوششیں جاری

جمعرات 18 جولائی 2024 22:48

میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2024ء) قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے پاک فوج کی کوششیں جاری، شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کے لئے فوج میں بطور آفیسر شمولیت کے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پاک فوج کی جانب سے آئی ایس ایس بی کیڈر کا انعقاد،14 امیدواروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کے لئے فوج میں بطور آفیسر شمولیت کے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پاک فوج کی جانب سے آئی ایس ایس بی کیڈر کا انعقاد کیا گیا، آئی ایس ایس بی کیڈر کا مقصد نوجوانوں کو فوج میں کمیشن کے لیے تیار کرنا ہے، کیڈر 1 جولائی سے 12 جولائی 2024 تک منعقد ہوا، جس میں 14 امیدواروں نے حصہ لیا، امیدواروں کو فائنل انٹرویو کی تیاری کے علاوہ آئی ایس ایس بی کے دوران ہونے والے تمام ٹیسٹ کی تیاری کروائی گئی، آئی ایس ایس بی ٹیسٹ کی تیاری نہ صرف اس امتحان میں بلکہ آنے والے متعدد دوسرے امتحانات میں بھی مدد فراہم کرے گی، اس ٹیسٹ کی تیاری کا مقصد طلبا کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ ملکی اداروں میں شمولیت اختیار کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :