کراچی؛ ناتھ ناظم آباد ڈوبنے والا 8 سالہ بچے سلیم کو لیاقت آباد گجر نالے سے تلاش کر لیا گیا۔

ہفتہ 20 جولائی 2024 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2024ء) نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کٹی پہاڑی کے قریب سیلابی ریلے کی زد میں آ کر 8 سالہ بچہ نالے میں ڈوب گیا۔ جس کو لیاقت آباد گجر نالے کے قریب سے تلاش کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 سندھ کے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم واٹر ریسکیو وہیکل کے ہمراہ جائے حادثہ کے مقام پر پہنچ گئی۔ترجمان ریسکیو 1122 سندھ حسان الحسیب کے مطابق ڈوبنے والے بجے کی شناخت سلیم کے نام سے ہوئی۔ جس کی عمر 8 سال بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 سندھ کی غوتہ خور اہلکاروں واٹر ریسکیو وہیگل ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل رہی۔

متعلقہ عنوان :