سر دار عبد الر حمن کھیتر ان سے سابق ڈپٹی اسپیکر سردار با بر خان مو سیٰ خیل کی ملا قا ت

پیر 22 جولائی 2024 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2024ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدہراحمن کھتیران سے سابق ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کوئٹہ میں ملاقات کی اور ان سے موسیٰ خیل میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈپٹی کمشنر بلال شبیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

سابق ڈپٹی اسپیکر نے موسیٰ خیل میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر ضلع کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی کام اہمیت کے حامل ہے جس سے لوگوں کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔ سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسہ شروع کیے ہوے ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت سروسز کی بہتری اور بنیادی صحت پانی سمیت دیگر مساہل کو حل کرنے پر کام کر رہی ہیگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضلع بھر میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے انفراسٹرکچر کو ترقی دے۔

متعلقہ عنوان :