اینٹی نارکوٹس کے تین اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کرنے والے ملزمان پولیس مقابلہ میں پار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 22 جولائی 2024 21:35

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2024ء ) : اینٹی نارکوٹس کے تین اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کرنے والے ملزمان پولیس مقابلہ میں پار تھانہ دینہ کے نواحی علاقہ متیال میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب، تفصیلات کے مطابق تین اینٹی نارکوٹس کے اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کرنے والے دو خطرناک ملزمان پولیس مقابلے میں پار پولیس پارٹی خطرناک ملزمان بلال حیدر اور قاسم علی سے اسلحہ بر آمد کر کے واپس ہوئی تو گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس پارٹی پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزمان کے زیر حراست ساتھی بلال اور قاسم شدید زخمی ہو گئے اس دوران پولیس پارٹی نے مناسب حکمت عملی سے اپنی جانیں بچائیں، جبکہ زیر حراست ملزمان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جانبحق ہو گئے، خطرناک ملزمان کچھ عرصہ قبل اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ اور 3 جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے، ملزمان انتہائی خطرناک اور قبل ازیں سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جو کہ کچھ روز پہلے ایران بارڈر پر پکڑے گئے تھے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں تیزی لائی جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی پولیس افسران کو ہدایت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، پولیس پارٹی پر حملہ آور ہونے والے ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے گا ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ