ڈیول کیرج روڈ دلدل کا منظر پیش کرنے لگی مسافروں کو

شدید مشکلات کا سامنا گاڑیاں دلدل میں دھنسنے لگیں

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 23 جولائی 2024 16:56

ڈیول کیرج روڈ دلدل کا منظر پیش کرنے لگی مسافروں کو
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2024 ) : ڈیول کیرج روڈ دلدل کا منظر پیش کرنے لگی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا گاڑیاں دلدل میں دھنسنے لگیں تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جات میں جانا بھی ایک عذاب بن گیا 4 سالوں سے اس تحصیل کا کوئی پرسان حال نہیں خوشی اور غمی میں جانے والے مسافروں کو شدید ازیت کا سامنا کئی علاقے دلدل کا منظر پیش کرنے لگے ایکسیڈنٹ کے خطرات بھی اس موسم میں بڑھ گئے حکمران بھی خاموش جبکہ سیاسی پنڈت نے بھی چپ سادھ لی الیکشنوں میں ڈیول کیرج روڈ کو جلد مکمل کرنے کے حکومتی وعدے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے کون تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ کے لوگوں کی آواز سنے گا کون ان کو اس ازیت سے نکالے گا کون ان سے کیے ہوئے وعدے پورے گا ڈیول کیرج روڈ مسئلہ کشمیر بن چکی جس کا حل شائید اب حکومت کے پاس بھی نہیں موسم برسات میں پورے ماہ ان لوگوں کی زندگی ازیت میں رہے گی گاڑیوں کو لے جانا بھی ان علاقوں میں ایک عذاب بن گیا کوئی تو ہو اس علاقے کے لوگوں کی زندگی آسان بنا دے الیکشن دوبارہ بھی تو آنے ہیں پھر کس منہ سے سیاسی لوگ ان سے ووٹ مانگیں گے سوچئیے گا ضرور ؟