ملک کے دفاع کے لیے ہماری افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں،ثروت اعجاز قادری

منگل 23 جولائی 2024 21:48

ملک کے دفاع کے لیے ہماری افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں،ثروت اعجاز قادری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2024ء) پاکستانی پرچم کی توہین اور ملک کے اندرونی حالات کو خراب کرنا ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئرمحمد ثروت اعجاز قادری نے جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہے۔ملک کے دفاع کے لیے ہماری افواج کی قربانیاں بے مثال ہیں۔

بیرونی طاقتیں اور سازشیں ناصر اس طرح کے اوچھے ہٹکنڈے اپنا کر ہمارے حوصلے پس نہیں کر سکتے ہیں۔پاک افواج ہماری فرنٹ لائن فورس جو ہمیشہ اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر دم تیار رہتی ہے۔افواج پاکستان نے ملک کو میلی نگاہ سے دیکھنے والوں کوہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے۔ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ جو سچا پاکستانی ہوگا وہ کبھی بھی پاکستان اور افواج پاکستان کے مخالف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے ملک و قوم کی بدنامی ہو۔

(جاری ہے)

ملک کے اندر دہشتگردانہ کاروائیاں کرنے والے یہ جان لے کے ہمارا دفاع انتہائی محفوظ اور طاقتور ہاتھوں میں ہے۔اور پوری قوم پاکستانی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان میں رہ کر اگر کوئی بھی کسی بھی طرح کی سازش کرتا ہے تو وہ یہ جان لے کے اس کا انجام انتہائی عبرت ناک ہوگا۔ملک کے حالات کتنے ہی خراب ہوں مگر دشمن یہ جان لے کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہے۔

اور کوئی بھی دشمن ہمارے دلوں سے ملک کی محبت اور اپنی افواج پاکستان کا احترام ختم نہیں کر سکتا۔تاریخ شاہد ہے کہ جب کبھی کسی نے پاکستان کو یا افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اس نے ہمیشہ اپنے منہ کی کھائی ہے۔افواج پاکستان میں ہمیشہ دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیے جاتے رہتے ہیں۔پوری پاکستانی قوم ملک دشمن عناصر کو یہ بتا دینا چاہتی ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگی۔اور قوم کبھی بھی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی۔#

متعلقہ عنوان :