خیبرپخوابخوا اسمبلی اجلاس، تمباکو ٹیکسز میں کمی کے حوالے سے فنانس بل میں ترامیم پیش

منگل 23 جولائی 2024 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2024ء) خیبرپخوابخوا اسمبلی کے اجلاس میں تمباکو ٹیکسز میں کمی کے حوالے سے فنانس بل میں ترامیم پیش کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اسمبلی اجلاس میں پیش کی گئیں ترامیم کے بعد فنانس بل کے نئے مسودہ کے تحت ورجینا ٹوبیکو پر ٹیکس 50 روپے سے کم کر کے 25 روپے جبکہ سفید پتا پر 30 روپے کی بجائے 15 روپے کر دیا گیا۔مسودہ کے مطابق صوبائی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی 50 روپے لگائی گئی تھی اب نئے مسودے کے مطابق ٹیکس میں تمباکو پر خودکار نظام کے تحت سالانہ دس روپے اضافہ کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و خزانہ آفتاب عالم نے صوبائی محتسب ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا۔