پہلا شہید محترمہ بینظیر بھٹو میموریل انڈر 14 گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2024 کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 25 جولائی 2024 17:38

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی 2024ء ) پہلا شہید محترمہ بینظیر بھٹو میموریل انڈر 14 گرلز بیڈمنٹن ٹورنا منٹ 2024 کا انعقاد ڈویژنل بیڈمنٹن ایسوسی ایشن شہد بینظیر آباد کیجانب سے بلاول اسپورٹس کمپلیکس شہید بینظیرآباد میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی پی آر او محمد ندیم رند اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری سینئر صحافی شہباز علی اسدی،سیکریٹری جنرل ریجنل اولمپک ایسوسی ایشن شہید بینظیرآباد سید حسن عسکری کاظمی تھے ۔

(جاری ہے)

ایک روزہ ٹورنامنٹ  ڈویژنل سیکریٹری بیڈمنٹن پیر نثار احمد ،اور پریزیڈنٹ عقیل احمد جونیجو کے زیر نگرانی کروایا گیا جبکہ اس ڈسٹرکٹ ٹورنا منٹ میں انڈر 14 کی 10 سے زائد لڑکیوں نے حصہ لیا اور کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں پہلی پوزیشن اقرا علیم دوسری پوزیشن دعا قریشی اور تیسری پوزیشن فضا علیم نے حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی اسموقع پر انچارج بلاول اسپورٹس کمپلیکس شہید بینظیرآباد فدا حسین ڈاہری ودیگر بھی موجود تھے