
روایت کے مطابق اولمپک کھیلوں کے دوران جنگ و جدل روک دیں، گوتیرش
یو این
جمعہ 26 جولائی 2024
23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 جولائی 2024ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے دنیا بھر سے کہا ہے کہ اولمپک کھیلوں کے دوران صلح کی روایت پر عمل کرتے ہوئے تمام جنگیں روک دی جائیں۔
سیکرٹری جنرل نے یہ بات پیرس میں گرمائی اولمپک کھیلوں اور پیرالمپکس کے آغاز پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس بیش کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہی۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ معلوم تاریخ میں 'اولمپک کے دوران صلح' ہی قیام امن کا حقیقی اقدام تھا اور ان کھیلوں کا ایک مقصد دنیا کو یہ کہنا بھی تھا کہ سبھی کو جنگیں ختم کر کے امن قائم کرنا چاہیے۔
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے غزہ، سوڈان، جمہوریہ کانگو اور دیگر جگہوں پر جاری جنگوں کا تذکرہ بھی کیا اور کہا کہ اولمپک کھیل تقسیم و جھگڑے کے بجائے تعاون اور خیرخواہانہ مقابلے کی علامت ہیں۔ یہی وجہ ہے ممالک کو اسی انداز میں اتحاد کو فروغ دینا ہو گا جس طرح کھلاڑی ان کھیلوں میں کرتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل آج اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔
پناہ گزینوں کی ٹیم
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے دنیا بھر کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان کھیلوں میں شریک پناہ گزینوں کی ٹیم کی طرح پرامن بقائے باہمی اور ایک دوسرے کے احترام کو فروغ دیں۔ کھیل امید اور امن کی علامت ہیں اور افسوسناک طور سے آج کی دنیا میں ان دونوں کا فقدان ہے۔
ہائی کمشنر کاکہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی ٹیم ہر جگہ لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے۔
ان کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ جب صلاحیت کی قدر ہو، اسے ترقی ملے اور لوگوں کو بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ تربیت لینے اور مقابلہ کرنے کے مواقع میسر آئیں تو کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیم ہر اعتبار سے دوسروں کے لیے باعث تحریک ہے۔پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی پناہ گزینوں کی ٹیم 37 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ یہ 2016 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے بعد ان کھیلوں میں شرکت کرنے والا پناہ گزین کھلاڑیوں کا سب سے بڑا دستہ ہے۔
ریو اولمپکس میں یہ ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔اولمپک اعزاز
دو روز قبل 'آئی او سی' نے فلیپو گرینڈی کو 'اولمپک لاریل' سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعزاز ایسے لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیل کے ذریعے تعلیم، ثقافت، ترقی اور امن کو فروغ دینے میں نمایاں کام کیا ہو۔
ہائی کمشنر اب تک یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری شخصیت ہیں جو انہیں آج ان کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں دیا جائے گا۔

کھیلوں میں صنفی مساوات
خواتین کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این ویمن' نے کہا ہے کہ حالیہ اولمپکس تاریخ میں ان کھیلوں کے پہلے مقابلے ہیں جن میں شرکت کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی تعداد برابر ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ مردوں اور خواتین کی پچاس پچاس فیصد نمائندگی نے پہلی مرتبہ اولمپکس میں صنفی مساوات ممکن بنائی ہے۔
پیرس اولمپکس کے ذریعے کھیلوں کے مقابلوں کو مزید متوازن انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا یقینی ہو جائے گا اور تمام کھلاڑیوں پر لوگوں کی یکساں توجہ رہے گی۔تاہم، یو این ویمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں میں اب بھی صنفی نابرابری موجود ہے اور ایسی سرگرمیوں کو صنفی اعتبار سے متوازن بنانے کا سلسلہ حالیہ اولمپکس کے بعد بھی جاری رہنا چاہیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.