Live Updates

ز*سانحہ 9مئی، ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

اتوار 28 جولائی 2024 18:10

ں*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2024ء) حکومت پنجاب کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں دائردرخواست کی سماعت بارے تین رکنی ججزکمیٹی کی جانب سے اگلے ہفتے فیصلہ کیے جانے کاامکان ہے،چیف جسٹس قاضی فائزعیسی ،جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختراہم ترین مقدمات کوسماعت کے لیے مقررکرنے بارے فیصلہ کریں گے تاہم ا بھی تک ججزکمیٹی کے تمام ارکان اسلام آبادمیں نہ ہونے کی وجہ سے سماعت کے لیے درخواست مقررنہیں کی جاسکی ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت 57 ملزمان کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں دائرکی تھی، پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو بھی فریق بنایا گیاتھا۔

(جاری ہے)

عدالت میں جمع کروائی گئی فہرست میں موجود ملزمان کو نوٹس جاری کرنے اور ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مو قف اپنایا گیا تھاکہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزمان کی ضمانت منظور کی، پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا لیکن لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار واضح رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، شیخ رشید ، کنول شوزب سمیت 57 ملزمان کی فہرست بھی درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات