
خفیہ لیک کال کے حوالے سے فتنہ الخوارج کے خلاف قانونی کارروائی فیصلہ کٴْن مرحلے میں داخل
خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی لیک خفیہ کال کے خلاف قانونی کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ، ذرائع
پیر 29 جولائی 2024 16:30
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی لیک خفیہ کال کے خلاف قانونی کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،خارجی نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ضلع شمالی وزیرستان میں انسدادِ دہشتگردی کی دفعہ 324,427-3/4EXP-7ATA-148,149 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر خواج کے حملوں کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ302,324,353,427,342-3/4ESA-1 اور7ATA-436,120B,109تعزیرات پاکستان کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا،حال ہی میں خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر ِ عام پر آئی اس خفیہ کال میں خارجی نور ولی محسود احمد حسین عرف غٹ حاجی کو پاکستان میں سرکاری املاک خصوصاًً سکول اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ہدایات دے رہا ہے ،اس کال کے تناظر میں خوارج نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں واقع دیہی ہیلتھ سنٹر، میر علی میں گرلز سکول اور ٹانک میں ضعیف استاد کی ٹارگٹ کلنگ جیسے دہشتگردانہ حملے کئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے خفیہ کال کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت ثابت ہوا،دہشتگردی کے ان حملوں میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ،فتنہ الخوارج کو نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.