
تمام یونیورسٹیوں کو 6 ماہ میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی چانسلر آفس سے ہدایات جاری کی گئی ہیں، فیصل کریم کنڈی
پیر 29 جولائی 2024 17:19

(جاری ہے)
اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی سال 2024-25 اور مالی سال 2023-24 کا سالانہ بجٹ منظوری اور گومل یونیورسٹی کے ضلع ٹانک کیمپس کا بجٹ بھی منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔
اجلاس نے گومل یونیورسٹی کے مذکورہ مالی سال کے بجٹ کی سینٹ کی قائم کمیٹی کیجانب سے دوبارہ جائزہ لینے سے مشروط منظوری دیدی جبکہ گومل یونیورسٹی کو سولرائزیشن پر منتقل کرنے سے متعلق تفصیلات بھی طلب کیں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مرحلہ وار 8 کروڑ روپے سولرائزیشن کیلئے رکھے ہیں جس میں سے 4 کروڑ ایچ ای سی اور باقی ماندہ یونیورسٹی اپنے وسائل سے پورا کرے گی،یونیورسٹی کی مکمل سولرائزیشن کیلئے 48 کروڑ کا فنڈ درکار ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں کوئی نئی تقرری نہیں کی گئی ہے، حاضر سروس ملازمین کی ترقی کرنا چاہتے ہیں، سینئر فیکلٹی اور انتطامی عہدے خالی ہیں،فیکلٹی سٹوڈنٹس سائز انتہائی کم ہے،یونیورسٹی فیکلٹی، سٹوڈنٹس اور اپنے وسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وفاق، ایچ ای سی کی صوبہ کے یونیورسٹیوں کیلئے گرانٹ سٹینڈرڈ ہے لیکن صوبائی گرانٹ ریگولر نہیں ہے،گومل یونیورسٹی کا صوبہ کی دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے میں اصلاحات کا عمل بہت بہتر ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے 500 ملین گرانٹ بجٹ میں رکھی گئی ہے،دور دراز طلبہ کیلئے 10 پرائیویٹ بسیں ہائیر کی ہیں،ٹرانسپورٹ فیس کی مد میں اضافہ نہیں کیا گیا،گومل یونیورسٹی کیساتھ 22 الحاق شدہ کالجز سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا جا رہا تھا ابھی بجٹ میں اس حوالے سے چارجز شامل کئے گئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کو مکمل شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے درکار فنڈز کیلئے پوری کوشش کریں گے،سٹیٹ لائف انشورنس سے بات ہوئی ہے وہ یونیورسٹیوں کیلئے سکیم لائیں گے،گومل یونیورسٹی سٹیٹ لائف انشورنس کو درکار معلومات جلد فراہم کرے تاکہ ایک اچھا کام ہو جائے اور یہ یونیورسٹی دوسری یونیورسٹیوں کیلئے رول ماڈل بن جائے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں کچھ ٹیکنیکی مسائل نظر آئے ہیں،کمیٹی اعدادوشمار میں شفافیت کا جائزہ لے گی،پنشن کے مسائل کے حل کیلئے یونیورسٹی کو پنشن فنڈ میں باقاعدہ کنٹری بیوشن کرنی چاہئے تھی تھا،آج گومل یونیورسٹی کو صرف پنشن کی ادائیگی کیلئے 17 ارب کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ یونیورسٹیاں اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور اپنے وسائل میں اضافہ کریں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
فیصل آباد: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کل جاری ہوں گی
-
ساہیوال تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج اور پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 پوزیشن ہولڈرز کا اعلان
-
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
-
فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کی مارکس شیٹس تیار ہوگئیں
-
لاہوربورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو نتائج کا اعلان 18 ستمبرکوہوگا
-
لاہور کے 6 سکولوں کو سکول آف ایمی نینس کا درجہ دینے کا فیصلہ
-
خانیوال ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےداخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع کردی
-
ورچوئل یونیورسٹی وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل
-
نسٹ کے محقق نے پانی صاف کرنے اور توانائی پیدا کرنے والا نیا نظام تیار کر لیا
-
کراچی ، بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.