ایف سی ٹر یننگ سنٹر لو ر ائی میں ایف سی بلو چستان نا ر تھ کے 67بیج کے ریکر و ٹس کی پائو سنگ آ ئو ٹ پر یڈ کا انعقا د

پیر 29 جولائی 2024 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2024ء) ایف سی ٹریننگ سنٹر لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 67 بیج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد۔تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل تھے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 2280 ریکروٹس اپنی ٹریننگ مکمل کرکے پاس آؤٹ ہوئے۔ پاس آؤٹ ہونے والے تمام ریکروٹس کو جدید خطوط پر استوار جنگی تقاضوں پر تربیت دی گئی۔

تقریب میں ریکروٹس کے اہل و عیال، مقامی قبائلی عمائدین اور سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام ریکروٹس اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی آئی جی ایف سی بلو چستان نار تھ میجر جنر ل چوہدری امیر اجمل نے کہا کہ تمام ریکروٹس کو فخر ہونا چاہیے کہ وہ ایف سی بلوچستان نارتھ میں شامل ہونے جارہے ہیں جسکی تاریخ شاندار کارناموں سے مزین ہے۔

میجر جنرل چوہدری امیر اجمل ایف سی بلوچستان ہمیشہ قومی خدمات اور آفات سے نبٹنے کیلئے افواج پاکستان اور سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے ۔ انہو ں نے کہا ریکروٹس بلوچستان میں قیام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے۔تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے۔