Live Updates

nسانحہ 9میں ملوث بیرون ملک بیٹھا ایک اور بھگوڑا بے نقاب

اکبر حسین سازشی و انتشاری ٹولے کا اہم رکن ،دشمن عناصر کی ایما پر ملک کیخلاف کھڑا ہوگیا،سکیورٹی ذرائع

منگل 30 جولائی 2024 18:00

=راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2024ء) بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے نے ایک اور اہم کارندہ بے نقاب کر دیا ،بیرون ملک موجود چند عناصر پاکستان کی سیاسی صورتحال کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے جھوٹ پھیلانے میں ملوث رہتے ہیں ،یہ عناصر پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کیلئے پاکستان کی عوام کو ملکی ادروں کیخلاف اکسانے اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مجرم ہیں، یہ کردار خود ساختہ اور من گھڑت جھوٹ پھیلا کر پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن اداروں کیخلاف زہر اگلتے رہتے ہیں ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان عناصر کے ساتھ ساتھ اکبر حسین نامی بھگوڑا بھی اس گروہ کا اہم رکن ہے،اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شر پسندی پر اکساتے ہوئے ملک دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا ، اکبر حسین بیرون ملک بیٹھ کر مسلسل پاک فوج کیخلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کرتا نظر آتا ہے حالانکہ ماضی میں وہ خود بھی اسی فوج کا حصہ رہ چکا ہے،ریٹائرمنٹ کے بعد مٴْلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑا ہوگیا، اکبر حسین پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتارہا، اکبر حسین کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر خیبر پختونخواہ میں بد امنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں شیئر کی جاتی رہیں جبکہ بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگا دیا جاتا ہے ،یہ بھگوڑے شرپسند ملک دشمنی میں اس حد تک گر چکے ہیں کہ پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں،اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں،اکبر حسین کو عوام اور فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جانی چاہیے ،اکبر حسین کو بغاوت، دہشت گردی، تشدد پر اکسانے کی پاداش میں مفرورقرار دیا جانا چاہیے، اکبر حسین کی ملک دشمنی پر اس کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات