ٴْعوام اپنے مسائل زبانی طور یا پھر تحریر طور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کر سکتے ہیں

منگل 30 جولائی 2024 19:20

۸کچھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2024ء) وزیر اعلی بلوچستان سرفراز خان بگٹی و چیف سیکریٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایات کے تحت بلوچستان بھر میں لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا تاکہ عوام اپنے مسائل زبانی طور یا پھر تحریر طور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کر سکتے ہیں تاکہ ان کے مسائل موقع پر حل کیئے جا سکیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کچھی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید بلوچ نے بھاگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ایف سی 52 ونگ کے میجر فواد احمد کیپٹن عمیر تحصیلدار بھاگ سید اللہ یار شاہ ایم ایس سول ہسپتال بھاگ رفیق احمد گھنیو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھاگ حاجی خان جونیجو لائن سپریڈنٹ کیسکو مظہر علی جاموٹ ایس ایچ او بھاگ غلام مصطفی عباسی ڈی ڈی او تعلیم بھاگ حق نواز جتک ایگریکلچر آفیسر میران بلوچ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بھاگ حافظ عبدالکریم ایس ایچ او لیویز حفیظ ابڑو و دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی بھاگ کے مسائل پر چیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ مفتی کفایت اللہ قبائلی رہنما ارباب قادر بخش ایری ایکشن کمیٹی بھاگ کے چیرمین عبدالستار بنگزئی جمیعت علما اسلام کے رہنما مولانا محمد یوسف گویا جاموٹ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما کامریڈ نور احمد جاموٹ کامریڈ فیاض جاموٹ نیشنل پارٹی کے رہنما وفا مراد سومرو کامریڈ ٹکا خان کلواڑ غنی بلوچ بولان یوتھ اتحاد کے چیرمین غلام حسین بلوچ و اقلیتی رہنما گیان چند صحافی برادری و عوامی حلقوں نے شہر میں موجودہ مسائل کے انبار لگا دیئے خصوصا امان و امان کا مسلہ آب نوشی آبپاشی نکاسی آب گیس پریشر کی کمی اسپتالوں میں ادویات کی کمی بجلی کی لوڈشیڈنگ لائیو اسٹاک ایگریکلچر ندی ناڑی ڈیموں سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ٹرانسپورٹ کرایوں اشیا خوردونوش ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کے مسائل سے زبانی و تحریری آگاہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید احمد بلوچ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب عوام کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں عوام کے بنیادی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے عملی کاوشیں کر رہے ہیں کھلی کچہری میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی اس کے حل کیلئے ہر ممکن ہر حد تک اقدامات اٹھا کر حکام بالا تک پہنچائے جائیں گے لوگوں کے جو مسائل ہیں ان کو سننے اور حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے دروازے کھلے رہیں گے جو میرے اختیار میں ہیں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے موجود آفیسران کو احکامات جاری کئے ہیں تاکہ ان کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لئے سائلین کو اسسٹنٹ کمشنر آفس طلب کیا ہے تاکہ جلد از جلد ان کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی توسط سے حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔