Live Updates

ایک طرف 9 مئی کو تسلیم کررہا تو دوسری طرف پاؤں پکڑ کرمنت سماجت کررہا ہے

یہ کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی جنہیں میرجعفر میرصادق اور جانور کہا انہی سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا، جن کو غیرسیاسی کرنا تھا آج پھر پرانی تنخواہ پر کام کرنے کا خواہشمند ہے، ن لیگی رہنماء میاں جاوید لطیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 30 جولائی 2024 22:58

ایک طرف 9 مئی کو تسلیم کررہا تو دوسری طرف پاؤں پکڑ کرمنت سماجت کررہا ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہےکہ ایک طرف 9 مئی کو تسلیم کررہا تو دوسری طرف پاؤں پکڑ کرمنت سماجت کررہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی جنہیں میر جعفر میر صادق اور جانور کہا انہی سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک طرف 9 مئی کو جی ایچ کیو میں دفاعی تنصیبات کے سامنے احتجاج کی کال کو تسلیم کررہا ہے تو دوسری طرف پاؤں پکڑ کر مذاکرات کیلئے منت سماجت کررہا ہے۔

یہ کوئی نئی بات نہیں ہے پہلے بھی دن کی روشنی میں کسی کو میر جعفر میر صادق اور جانور کہتا رہا اور رات کے اندھیرے میں چھپ کر ان سے ملاقاتیں کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ بنایا، پھر اس بیانیے کو لے کر 9 مئی کو ریاست پر حملہ کردیا اور کہا کہ ہماری جدوجہد ملک میں جمہوریت کی بالادستی اور اداروں کو غیرسیاسی کرکے ان کی مداخلت کو روکنے کیلئے ہے، مگر آج پھر پرانی تنخواہ پر کام کرنے کیلئے انہی سے مذاکرات کی خواہش ہے جن کو غیرسیاسی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

مزید برآں مرکزی رہنماء پی ایم ایل این ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعجب ہے کہ عمران خان نے مسلم لیگ ن کا نام کس حیثیت میں لیا کہ ن لیگ پی ٹی آئی اور فوج کو لڑا رہی ہے،اس کا مطلب ہے کہ 9 مئی کو ملک بھر میں فوجی تنصیات پر جہاں جہاں حملے ہوئے جس کا عمران خان خود تسلیم کرچکے ہیں کہ میں نے ورکرز کو کہا تھا کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میں جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کا کہا تھا، کیا یہ ن لیگ نے کہا تھا؟ اس کے بعد فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ کے خلاف ٹویٹس کئے گئے اس کی تردید نہیں کی گئی؟پھر ان پر غداری کے فتوے لگائے جارہے ہیں کیا یہ سب ن لیگ پی ٹی آئی کو کہہ رہی ہے؟ آج جب قوم کے سامنے ایکسپوز ہوگئے ہیں ، ادارے ریاست کے ہیں، کیا ادارے جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو ان کا ساتھ نہیں دیتے رہے، لیکن آج اگر ادارے مسلم لیگ ن کا ساتھ دے رہے ہیں تو عمران خان کا سیخ پا ہونا سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بالکل بن سکتا لیکن پی ٹی آئی پہلے کسی اڈے پر تو لگے،شکر ہے پی ٹی آئی کو سمجھ آگئی کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں گے، ایک کھلاڑی اگر گیم میں کوئی بے وقوفی کرتا ہے تو اس کا فائدہ دوسرے کو ہوتا ہے، ایک سیاسی مخالف غلطی کرے گا تو دوسرا بینیفشری ہوگا، تحریک انصاف یہ بھی فیصلہ کرلے کہ نیوٹرل کون ہوتا ہے؟توہین عدالت قانون ختم کرنے سے متعلق کوئی بات زیربحث نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات