فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے محصولات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 30 فیصد کا نمایاں اضافہ

بدھ 31 جولائی 2024 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے محصولات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنادوں پر 30 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پاکستان فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق مالی سا ل2024 کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مجموعی محصولات کا حجم 9.311 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جو مالی سا ل 2023 کے مقابلہ میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2023 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مجموعی محصولات کا حجم 7.169 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ براہ راست ٹیکسوں کا حجم 4.531 ٹریلین روپے اور بالواسطہ ٹیکسوں کا حجم 4.780 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں بالترتیب 38 اور 23 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2023میں براہ راست ٹیکسوں کاحجم 3.272 اور بالواسطہ ٹیکسوں کاحجم 3.897 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1.104 ٹریلین روپے وصول کئے گئے جو مالی سا ل2023 کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023 میں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا حجم 935 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ سیلزٹیکس کی مد میں وصولیوں کا حجم 3.099 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023 میں سیلز ٹیکس کی مد میں وصولیوں کاحجم 2.592 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مالی سال 2024 کے دوران 577 ارب روپے وصول کئے گئے جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 56 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سا ل2023 میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 370 ارب روپے وصول کئے گئے تھے۔ نان ٹیکس محصولا ت کامجموعی حجم مالی سا ل2024 کے دوران 3.184 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 75 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سا ل2023 میں نان ٹیکس ریونیو کا حجم 1.815 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :