اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے شہدا کربلا کی یاد تازہ کر دی ‘حامد لحق حقانی

ایران میں اتنے اہم مہمان کی شہادت ،سکیورٹی میں غفلت سوالیہ نشان ہے ‘قاری اعظم حسین

جمعرات 1 اگست 2024 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) جمعیت علما اسلام (س )کے امیر مرکزیہ چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا حامد لحق حقانی نے مرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین سے ٹیلی فوننگ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے شہدا کربلا کی یاد تازہ کر دی،حماس کے سیاسی ونگ کے راہنما غموں اور دکھوں کی چکی میں پسنے کے باوجود مسکراہٹ ونورانیت کا لبادہ اوڑھے اپنے خوبصورت وسیرت بچوں کی شہادت کے بعد خصوصی دعوت پر ایرانصدارتی تقریب خلف برداری میں شرکت کے لیے موجود گی پر شہید کردیا گیا جس سے اسرائیل کی طاغوتی سامراجی سوچ کاایک اور منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا اور اسلامی حکمرانوں کی بے حسی کا اس پر مستزاد جمعیت علما اسلام یہ سمجھتی ہے کہ اسرائیل کے ظالمانہ اور توسیع پسندانہ غلیظ عزائم کے سامنے بند نہ باندھا گیا اور مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی نہ کی گئی تو اسلامی ممالک کو نظریاتی سرحدوں کے ساتھ جغرافیائی سرحدیں بھی غیر محفوظ ہوجائینگی اس مسئلے کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس اور وہ ممالک جواسرائیل کو سیکورٹی رسک سمجھتے ہیں کا مشترکہ اجلاس ناگزیر ہے اس کے لئے پاکستان پہل کرے انشااللہ امت مسلمہ کی قیادت کا سہرا پاکستان کے سر ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اتنے اہم مہمان کی شہادت اور سیکورٹی میں غفلت سوالیہ نشان ہے بہرکیف اللہ تعالی شہید اسماعیل ہنیہ ودیگر شہدا کے درجات کو بلند فرمائے اور ارض فلسطین کو صیہونی مظالم سے نجات نصیب فرمائے مشکل کی اس دلخراش گھڑی میں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔