Live Updates

ورکر زیونین ریٹائرڈ ملازمین جملہ بلدیہ ادارے جات آزاد کشمیر کے بیس کروڑ کی ادائیگی یقینی بنایا، مشتاق احمد عباسی

جمعرات 1 اگست 2024 16:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) سیکرٹری جنرل مشتاق احمد عباسی نے کہا ہے کہ ورکر زیونین ریٹائرڈ ملازمین جملہ بلدیہ ادارے جات آزاد کشمیر کے بیس کروڑ کی ادائیگی یقینی بنایا بلدیاتی ریٹائرملازمین کیلئے بجٹ میں 20کروڑ فراہم کیا ہے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر ،وزیر بلدیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔چیئرمین ورکرز یونین ریاست مسحی ۔

ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کو اے جی آفس میں منتقل کیا جائے ۔اظہار تشکر ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دیرنہ مطالبے موجود ہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات کو عملی جامعہ پہنایا ۔ اس فنڈز کو محفوظ بنانا جائے اور غریب دوست پالیسی اپنائی کئی دہائیوں سے ہمارے تسلیم شدہ مطالبات پر کسی نے عمل درآمد نہیں کیا موجودہ حکومت نے تسلیم شدہ مطالبات حل کیے ۔

(جاری ہے)

اظہار تشکر ریلی سے علی اکبر بھٹی ،خورشید کیانی ،سید تنویر گیلانی ،محمد صدیق،محمد زمان چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری پنشن اے جی آفس میںمنتقل کی جائے تاکہ ہر ماہ ہم با آسانی اپنے اکاونٹ سے وصول کر پائیں ۔مہنگائی کے اس دور میں ایک وقت کی روٹی پیدا کرنی مشکل ہو چکی ہے اور ہماری پنشن بر وقت نہ ملنے سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تمام بلدیاتی ادارے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،وزیر بلدیات ،سیکرٹری مالیات ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،سیکرٹری بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبات کو حل کرانے کلیدی کردار ادا کیا اور ہمیں 20کروڑ رقم کی ادائیگی ہوئی ۔ یہ فنڈز اے جی آفس میں منتقل ہونے سے ہمارے لیے آسانی ہو گی ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات