}پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا

جمعرات 1 اگست 2024 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی تھی مگر پورے سیشن کے دوران انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا جس سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی ۔کے ایس ای100انڈیکس 100سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 77800پوائنٹس سے کم ہو کر77700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

سرمایہ کاروں کو 23ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ45.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق ای اینڈ پی اور بینکنگ جیسے شعبوں میں گراوٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 14.64 ارب روپے سے کم ہو کر 13.09 ارب روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں146.68پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 77886.99پوائنٹس سے کم ہو کر77740.31پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 42.05پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 25087.45پوائنٹس سے کم ہو کر25045.41پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49273.46پوائنٹس سے گھٹ کر49361.75پوائنٹس پر آگیا ۔

کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 23ارب40کروڑ60لاکھ37ہزار896روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 103کھرب67ارب63کروڑ38لاکھ59ہزار426روپے سے کم ہو کر103کھرب44ارب22کروڑ78لاکھ21ہزار530روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرا ت کو13ارب روپے مالیت کی27کروڑ89لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو14ارب روپے مالیت کے 38کروڑ25لاکھ97ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 433کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،198میں کمی اور63کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 2کروڑ67لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ18لاکھ ،ویوز ہوم اپلائنس 1کروڑ35لاکھ ،فوجی سیمنٹ 1کروڑ15لاکھ اور دی آرگینک میٹ 1کروڑ5لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتو ں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیفائر فائبر لمیٹڈ کے بھائو میں98.14روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 1598.06روپے ہو گئی اسی طرح46.00روپے کے اضافے سے دی پریمیر شوگرز ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 506.00روپے پر جا پہنچی جبکہ نیسلے پاکستا ن لمیٹڈ کے بھائو میں 65.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 6900.00روپے ہو گئی اسی طرح 60.95روپے کی کمی سے محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 605.00روپے پر آ گئی ۔