sگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر عاصم حسین کی ملاقات

درپیش معاشی صورتحال یکجہتی کی متقاضی ہے، سب کو مل کر ملک و قوم کے لئے کام کرنا ہوگا، گورنر سندھ

جمعرات 1 اگست 2024 21:05

ٰکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈاکٹر عاصم حسین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری صورتحال سمیت دیگر اہمیت کے حامل امور پر گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش معاشی صورتحال، قومی یکجہتی کی متقاضی ہے، سب کو مل کر ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ سب کو اسی وڑن سے ملک و قوم کی خدمت کرنا ہوگی۔