چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر کی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

ناظم آباد ٹاون میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں: سید محمد مظفر

جمعرات 1 اگست 2024 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر کی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات، وفد کی قیادت پاک محمدی ہیلتھ کلب کے صدرشرافت حسین نے کی، اس موقع پر وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاون نعمان صدیقی، پاک محمدی ہیلتھ کلب کے اسد حسین ناظم آبااد سپورٹس فٹبال کلب کے محمد شعیب صدیق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر ناظم آباد ٹاون راشد ہاشمی بھی موجود تھے، ملاقات میں وفد کے سربراہ نے چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر کو فرسٹ آل کراچی ناظم آباد سپورٹس انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کے مہمان خصوصی کی شیلڈ پیش کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ناظم آباد ٹاون نے کہا کہ کہ ہماری کوشش ہے کہ ناظم آباد ٹاون میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو، اس سلسلے میں ٹاون انتظامیہ ناظم آباد ٹاون کے اجڑے ہوئے پلے گراونڈز کی بحالی میں مصروف ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنی اسپورٹس کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں آسانی ہو، واضع رہے کہ چند روز قبل ناظم آباد سپورٹ فٹبال کلب کے زیر انتظام پاک محمدی فٹبال گرانڈ میں فرسٹ آل کراچی ناظم آباد سپورٹس انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ کا فائنل شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد اور مکران اسپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا، فائنل میچ شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد نے جیتا، ملاقات کے آخر میں وفد کے اراکین نے چیئرمین ناظم آباد ٹاون اور وائس چیئرمین کو اجرک کے تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :