ینگ لیڈرز اور انٹرپرینیورز ایوارڈ وقاص انٹرنیشنل کے سی ای او وقاص خان نے حاصل کرلیا

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعہ 2 اگست 2024 17:49

ینگ لیڈرز اور انٹرپرینیورز ایوارڈ وقاص انٹرنیشنل کے سی ای او وقاص خان ..
اسلام اباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02اگست 2024 ) وفاقی چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اسلام اباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جس میں ملک بھر سے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے ینگ کاروباری لوگوں کو ایوارڈ سی نوازا گیا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد وقاص خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرے والدین اور دوستوں کی دل سے دعاؤں کے ساتھ، مجھے کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل، معزز محترمہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ KC سے ینگ لیڈرز اور انٹرپرینیورز ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ ایوارڈ ینگ انٹرپرینیورز ایوارڈز 2024 کی تقریب جو کہ وزیراعظم آفس میں منعقد ہوئی کےدوران پیش کیا گیا۔میں وفاقی پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین، محترم رانا مشہود احمد خان کا دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری کاروباری سفر کو تسلیم کیا اور عزت بخشی۔

(جاری ہے)

اس خوشی کے موقع پر، میں اپنے نوجوانوں کے ساتھ ایک پیغام شیئر کرنا چاہوں گا: زندگی کے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھیں اور کبھی ہمت نہ ہاریں۔

کوشش کرتے رہیں، اور بالآخر، کامیابی آپ کی ہوگی۔ وقاص خان کا تعلق مانسہرہ کے ایک نواہی گاؤں سے ہے جنہوں نے اپنے کاروباری سفر کا اغاز اسلام اباد سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر جگمگانے لگے اور وقاص خان نئے انے والے ایونٹ مینجمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے نہ صرف سرمایہ ہیں بلکہ مشعل راہ بھی ہیں۔