مال مفت دل بے رحم جیکب آباد کے چار دفاتر کے افسران نے سال میں 10 کروڑ 63 لاکھ کا فیول اڑایا

ہفتہ 3 اگست 2024 22:30

مال مفت دل بے رحم جیکب آباد کے چار دفاتر کے افسران نے سال میں 10 کروڑ ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2024ء) مال مفت دل بے رحم جیکب آباد کے چار دفاتر کے افسران نے سال میں 10کروڑ 63لاکھ کا فیول اڑایا ،نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں 52لاکھ 82ہزار سے زائد کا گاڑیاں فیول پی گئیں،ڈی سی اور محکمہ بہبو د آبادی کاجنریٹرسال میں 49لاکھ 48ہزار اور جولائی میں 6لاکھ 33ہزار کا فیول ڈکار گیا تفصیلات کے مطابق مال مفت دل بے رحم کی مصداق جیکب آباد میں بھی سرکاری بجٹ کو مال غنیمت سمجھ کر استعمال کیا جا رہا ہے جیکب آباد کے چار دفاتر ڈی سی ،ایس ایس پی ،محکمہ بہبودآبادی اور آبپاشی کے افسران کی گاڑیاں گزشتہ سا ل10کروڑ 63لاکھ 23ہزار 652کا فیول پی گئیں جبکہ نئے مالی سال2024/25کے پہلے ماہ جولائی میں 52لاکھ 82ہزار 738کا فیول غٹ گئیں،علاوہ ازیں ڈی سی آفیس اور محکمہ بہبو د آباد کا جنریٹر گزشتہ سال 49لاکھ 48ہزار 469اور نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 33ہزار 627کا فیول ڈکار گئے ڈی سی آفیس کے جنریٹر کے لئے بجٹ سے گزشہ مالی سال 2023/2024میں 14لاکھ 46ہزار اور محکمہ بہبود آباد ی کا جنریٹر 35لاکھ سے زائد کا فیول کی مد میں خرچ کئے گئے ،شہر کے سماجی حلقوں نے سرکاری دفاتر سے فیول ،فرنیچر ،ٹرانسپورٹ اور متفرقہ خرچ کی مد میں ہونے والی کرپشن پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر کی بجٹ سے ہر سال کروڑوں کی لوٹمار کی جاتی ہے اور آڈٹ کے وقت آنے والی ٹیم کی جیب گرم کرکے اعتراضات کو رفع دفع کرایا جاتا ہے سرکاری خزانے کی بلا خوف ہونے والی کروڑوں کی لوٹمار کو روکنے کی ضرورت ہے جس سے صرف چند افراد کی جیب گرم ہوتی ہے اگر شفاف استعما ل کو یقینی بنایا جائے تو بچنے والی رقم سے اجتماعی فلاح کے کام کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :