پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ سے پیش پیش ہے، آفتاب شیر پائو

اتوار 4 اگست 2024 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ ہر سال 4 اگست کو یوم شہدائےپولیس کے طور پر منایا جاتا ہے، پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ سے پیش پیش ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کویوم شہدائے پولیس کے حوالے سے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب سینئر پولیس آفیسر صفوت غیور نے بہادری کی داستان کو رقم کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا،صفوت غیور اور ان جیسے بہت سے لوگ پورے ملک میں پولیس فورس کے لیے فخر کا ذریعہ ہیں۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ سے پیش پیش ہے، پولیس روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانیں دے رہی ہے جس کے لیے ہم سب ان کے مقروض ہیں۔ اللہ تعالیٰ پولیس کے تمام شہداء کو ابدی سکون عطا فرمائے۔