سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی ادائیگی کیلیے اوذیڈ ٹی گرانٹ میں اضافے کیلیے احتجاج کا سلسلہ جاری

کراچی،سکھر،لاڑکانہ،کوٹ ڈیجی،پنوں عاقل،ڈھرکی،بھریا سٹی،نوشہرو فیروز،ٹنڈومحمد خان،خیرپور اور دیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا،اوذیڈ ٹی میں اضافہ نہ کرکے حکومت سندھ نے وعدہ خلافی کی ہے،آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن

اتوار 4 اگست 2024 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن صوبہ سندھ کی کال پرحکومت سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی منظوری کے باوجود بلدیاتی ادارے کی ماہوار اوذیڈ ٹی گرانٹ میں تاحال وعدے کے باوجود اضافہ نہ کرنے کے خلاف صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے دفاتر اور پریس کبوں پر پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

سکھر ڈویڑن کے سکھر میونسپل کارپوریشن،ڈسٹرکٹ کونسل سکھر،کوٹ ڈیجی،خیرپور،ڈھرکی،پنوں عاقل اور دیگر بلدیاتی اداروں میں اور پریس کلب سکھر میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔ کراچی ڈویڑن کے تحت کراچی پریس کلب پر صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ کی زیر قیادت احتجاج کیا گیا۔جبکہ شہید بے نظیر آباد ڈویڑن کے تحت مرکزی جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ کی قیادت میں پریس کلب نوشہرو فیروزاور بھریا سٹی پر احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ ڈویڑن میں مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی،یونین کے صدر قلندر بخش شاہانی کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ ٹنڈومحمد خان اور دیگر شہروں میں بھی احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ اضافہ کردہ تنخواہ اور پینشن ادا کرنے کے بلدیاتی اداروں کی اوذیڈ ٹی گرانٹ میں اضافہ نہ ہونے وہ بلدیاتی اداریاس قابل نہیں ہوتے کہ وہ اضافہ کردہ تنخواہیں اور پینشن ادا کرسکیں۔

لہذا حکومت سندھ کا محکمہ فنانس تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلیے وزیر بلدیات کی اسمبلی فلور میں بجٹ کے دوران کی گئی تقریر کے مطابق بلدیاتی اداروں کی اوذیڈ ٹی گرانٹ میں 100 فیصداضافے کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں سندھ بھرکے تمام بلدیاتی اداروں کے دفاتر میں پرامن احتجاج کیا جارہا ہیآل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا کہ وعدے کے مطابق صوبے کے بلدیاتی ملازمین کو ریٹائرمنٹ واجبات کی ادائیگی کیلیے بیل آؤٹ پیکج کا اجرا کیا جائے۔

اور بلدیاتی اداروں کی اوذیڈ ٹی گرانٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔انہوں نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پرانی اوذیڈ ٹی جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ کے گزشتہ 15 برسوں سے مسلسل وزیر خزانہ کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کی وجہ سے آنے والے ہر فنانس سیکریٹری کا رویہ لوکل گورنمنٹ کیملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا ہوتا ہے۔

ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہیں،پینشن میں اضافے کی ادائیگی کیلیے اوذیڈ ٹی میں اضافہ نہیں کیا گیا۔جس سے ملازمین احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پرانی اوذیڈ ٹی کے اجرا پر صوبے بھر کے بلدیاتی ملازمین احتجاج جاری رکھیں گے۔ سیدذوالفقارشاہ نے اوذیڈ ٹی میں اضافہ نہ ہونے اور سولڈ ویسٹ ملازمین کی اوذیڈ ٹی کے عدم اجرا پر اپنی تشویش سے آگاہ کرنے کیلیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ سے ملاقات کی اور انہوں اس سلسلے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے انہیں بتایا کہ سیکرٹری فنانس کی جانب سے کچھ کوائری طلب کی گئی تھی جس کا جواب روانہ کردیا گیا ہے۔جس پر سمری وزیر بلدیات کیتوسط سے حکام بالاکی منظوری کے لیے روانہ کی جائے گی۔جس کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں اوذیڈ ٹی میں اضافہ کردیا جائے گا۔جبکہ سولڈ ویسٹ سے واپس کردہ ملازمین کی اوذیڈ ٹی بھی اسی سمری کی منظوری کے بعدمتعلقہ ٹاؤنز کو جاری کردی جائے گی۔

سیدذوالفقارشاہ نے سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو اوذیڈ ٹی میں اضافے کی سمری کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ سیدذوالفقارشاہ نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کے تحت میونسپل کمیٹی خیرپور کے 4 ملازمین یونین کے سابق صدر رضامحمد شیخ،برکت مسیح،انورسیال کو فوری طور پر تمام واجبات ادا کروانے پر ان ملازمین کی عدالتی جنگ جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبے بھر کے ریٹائر ملازمین کو بروقت واجبات ادا کردیئے جائیں تو نہ ملازمین عدالتوں کے دھکے کھائیں اور افسران عدالتوں میں اپنی بے عزتی کروائیں۔