عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،اسسٹنٹ کمشنر پسرور

اتوار 4 اگست 2024 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے علاقہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں سے پاک کرنا میرا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور پولیس کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ جرائم کے خاتمے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے ، جرائم اور منشیات فروشوں کے خاتمے کے لیے عوام اور صحافی برادری پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ کوٹ ستراہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ابرار احمد کی ترقی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کو چاہیے کہ وہ بُرے کاموں سے باز آجائے ورنہ وہ قانون کی گرفت میں آجائے گے ۔ علاقہ میں امن و امان کی فضا پرسکون رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ اگر کسی شر پسند عناصر نے علاقہ کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی یا قانون کو ہاتھ میں لیا تو اس کے ساتھ سختی نے نمٹا جائے گا۔