eعقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہی: مولانا عبدالرحمن

اتوار 4 اگست 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2024ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان روڈ کے زیراہتمام ختم نبوت کنونشن شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن کی صدارت میں جامعہ عبداللہ بن مسعود میں ہوا۔ کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر ،مولانا محمد اشرف گجر ،مولانا عبدالعزیز، حافظ نصیراحمد احرار ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا نظام الدین اشرفی ،قاری محمدشفیق ،مولانا زاہد مدثر، مولانا عبدالشکوریوسف ، قاری محمدہارون، راؤ رشید احمد ایڈووکیٹ، قاری فضل الرحمن ، مولانا ظہیراحمد قمرسمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے۔ اسلام کے اس بنیادی ستون کو کمزور کرنے کی ہر کوشش کو آئینی جدو جہد کے ذریعے ناکام بنادیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین میں ختم نبوت اور قادیانیت سے متعلق طے شدہ متفقہ ترامیم کو چھیڑ نا ملک میں انتشار کو ہوا دینے کا باعث ثابت ہوگا۔مبارک ثا نی کیس پر علماء کے تحفظات کو سناجائے اور انکو دور کیا جائے ۔

قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔۷ستمبر کا دن عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے یوم فتح مبین ہے،یہ دن عاشقان رسول ﷺ ،ختم نبوت کے پروانوں کے لیے عظیم الشان کامرانی اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے تجدید عہد کا دن ہے اس سال اس عظیم فیصلے کو پچاس سال مکمل ہونے جارہے ہیں اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے کابرین نے 7ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی منانے کا اعلان کیا ہے۔

7ستمبر کے عظیم الشان فیصلے کی یا د میں اوراکابرین اورشہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تاریخ ساز عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی منعقد کی جائے گی ،گولڈن جوبلی کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔کنونشن میں حماس کے سابق سربراہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا گیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔