نیشنل ویمنز کلب فٹبال چیمپئن شپ کے آخری مرحلے میں ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی نے جافا ڈبلیو ایف سی اور ٹی ڈبلیو کے نے دیا ایف سی کو شکست دے دی

اتوار 4 اگست 2024 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2024ء) نیشنل ویمنز کلب فٹبال چیمپئن شپ کے آخری مرحلے میں ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی نے جافا ڈبلیو ایف سی اور ٹی ڈبلیو کے نے دیا ایف سی کو شکست دے دی ، پی ایف ایف کے مطابق جناح سپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا، پہلے میچ میں ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی نے جافا ڈبلیو ایف سی کے خلاف بآسانی 0-7 سے کامیابی حاصل کی ، فاتح ٹیم کی فرشتہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 5 گول داغے ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، صادقہ اور فرزانہ نے ایک، ایک گول کیا، دوسرے میچ میں ٹی ڈبلیو کے نے دیا ایف سی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-13 سے مات دی ، انوشے عثمان نے چار، اقصیٰ نے تین انمول خان اور انمول ہرا نے دو ، دو جبکہ عائدہ ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں۔