صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا دورہ جہلم، جنرل بس سٹینڈ کا وزٹ،

کرایوں، گاڑیوں کی فٹنس اور دیگر معاملات پر ضلعی انتظامیہ کی بریفنگ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 5 اگست 2024 11:42

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا دورہ جہلم، جنرل بس سٹینڈ کا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست 2024ء ) : صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا دورہ جہلم، جنرل بس سٹینڈ کا وزٹ، کرایوں، گاڑیوں کی فٹنس اور دیگر معاملات پر ضلعی انتظامیہ کی بریفنگ، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلال اکبر خان ضلع جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جنرل بس سٹینڈ پر نئے کرایہ جات، گاڑیوں کی فٹنس اور دیگر معاملات پر ضلعی انتظامیہ سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی،ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ اور سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے مسافروں کے لئے سفری سہولیات کے علاوہ بس سٹینڈ کے احاطے میں انتظار گاہ، انسداد سموگ انتظامات، نئے کرائے ناموں پر عمل درآمد، ٹرانسپورٹرز کے مسائل سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے صوبائی وزیر کو بس سٹینڈ میں تزئین و آرائش کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باعث بس کے کرایہ زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف پنجاب بھر میں آپریشن جاری ہے، جس میں گاڑیوں کو چیک بھی کیا جا رہا ہے اور زائدوصول کئے گئے 2 لاکھ کے قریب کرائے واپس کروائے گئے ہیں جبکہ 1 سو کے قریب گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے جن کے فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک پنجاب بھر میں تقریباً 3 ہزار گاڑیاں چیک ہو چکی ہیں۔صوبائی وزیر نے ضلع میں انتظامیہ کی کارکردگی کی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہلم بس سٹینڈ پر کرایہ جات واضح لگائے گئے ہیں جو مسافروں کے لیے فائدہ مند ہیں، چنگ چی رکشوں سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اسے بند نہیں کر سکتے مگر اسے قانون کے دائرے میں لائیں گے۔ اڈوں کے احاطے میں چنگ چی اسٹینڈ بنائے جائیں گے تاکہ رش میں کمی آئے، ٹرانسپورٹر کے مسائل حل اور سموک فری پنجاب ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔