شہدا کے خون سے ہماری سرحدیں اور ہمارے گھر محفوظ ہیں

یوم شہدا پر تمام شہدا پاکستان و پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 5 اگست 2024 11:45

شہدا کے خون سے ہماری سرحدیں اور ہمارے گھر محفوظ ہیں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست 2024ء ) : شہدا کے خون سے ہماری سرحدیں اور ہمارے گھر محفوظ ہیں یوم شہدا پر تمام شہدا پاکستان و پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں یہ بات صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ڈی پی او دفتر جہلم میں شہدا پولیس کے اہلخانہ سے ملاقات میں کہی، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے ہمراہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام شہدا ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ان کے اہلخانہ کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے پیاروں کوقوم کی خاطر قربان کیا۔

(جاری ہے)

آج پورے پنجاب میں یوم شہداء منایا جا رہا ہے یہ جو پولیس کے جوان ہیں جو دن رات ڈیوٹی انجام دیتے ہیں ہمارے لیے شہادت نوش فرماتے ہیں ہمیں دل سے ان کی عزت کرنی چاہیئے ان کو سلام پیش کرنا چاہیے ان کی فیملی کا ہمیں خیال کرنا چاہیے کیونکہ یہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تو ہم لوگ اپنے گھروں میں محفوظ رہتے ہیں۔